شہرقائد،گلشن معمار میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جان بحق،ڈکیتی کے دوران قتل کی نصف سنچری مکمل

پیر 1 اپریل 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) شہرقائد کے علاقے گلشن معمار میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا،رواں سال کراچی میں ڈکیتی کے دوران قتل کی نصف سنچری مکمل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکوڈکیتی کے دوران ایک اور شہری کو قتل کردیاگیا، کراچی میں رواں سال ڈکیتی کے دوران قتل کی نصف سنچری مکمل ہوگئی۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق تازہ واقعے میں ڈاکوئوں نے گلش معمار میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے امجد کو نشانہ بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق گاڑی پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا امجد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں امان اللہ نامی شخص بھی زخمی ہوا ہے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔