تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق ،دوسرا زخمی

منگل 2 اپریل 2024 11:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں ملتان روڈ پر سنانواں موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار دو بھائی سڑک کی سائیڈ پر موجود پتھر(روڑی)سے پھسل کر ٹرالر کے نیچے آگئے،جس کے نتیجے میں چک نمبر 583،چوک سرور شہید کا رہائشی 26 سالہ محمد سلطان ولد غلام فرید نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا 24 سالہ بھائی محمد رحمان ولد غلام فرید شدید زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اور جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا ہے،پولیس تھانہ سٹی چوک سرور شہید نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔