غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

منگل 2 اپریل 2024 12:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

غلام مرتضیٰ جتوئی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دور ان عدالت نے غلام مرتضیٰ جتوئی اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ساؤتھ سے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے سے بھی روکتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اطلاع کیے بغیر مقدمہ دائر نہیں کیا جا سکتا۔