فیصل آباد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر سابق ایس ایچ او کا بیٹا قتل، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

منگل 2 اپریل 2024 12:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) فیصل آباد ڈکیتی میں مزاحمت پر سابق ایس ایچ او کا بیٹا قتل، سی پی او فیصل آباد نے نوٹس لے لیا، پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی فوٹیج سے شناخت کرکے تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر ریسکیو 1122 سٹیشن 2 کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سابق ایس ایچ او کا بیٹا 44 سالہ سجاد ولد خالد کو قتل کردیا۔

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول سابق ایس ایچ او خالد کا بیٹا اور فردوس کالونی کا رہائشی ہے۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے لواحقین کے کہنے پر نعش کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ لواحقین کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے گولی ماری اور فرار ہو گئے لواحقین مریض کو گاڑی میں ڈال کر جھنگ روڈ سٹیشن پر لے کر آئے جو کہ دم توڑ چکا تھا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے لواحقین کے اصرار پر بروقت ضروری محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے نعش کو سول ہسپتال فیصل آباد شفٹ کر دیا.سٹی پولیس آفیسر محمد علی ضیائ نے واقعہ نوٹس لے لیا ۔ سی پی او جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مقتول کے گھر آ مد ، لواحقین سے تعزیت کی سٹی پولیس آفیسر نے مقتول کے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔دوران ڈکیتی سابق ایس ایچ او کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی واردات میں ملوث ڈاکووں کی فوٹیج سامنے آگئی سی پی او فیصل آباد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ایس پی اقبال ٹاون کی سربراہی میں پولیس اور سی آئی اے اہلکاروں پر مشتمل الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیدیں۔