آل کراچی شہید حاجی نیاز بلوچ فلڈلائٹ میمویل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 28 رمضان المبارک کو کھیلا جائے گا

منگل 2 اپریل 2024 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) ملیر محمڈن فٹبال کلب رجسٹرڈ، ملیراسٹار فٹبال کلب ، (رجسٹرڈ) ملیر شاھین فٹبال کلب (رجسٹرڈ) زیر اہتمام سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن، رضوان فوڈز کے تعاون سے منعقدہ تیسرا آل کراچی شہید حاجی نیاز بلوچ میمویل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ (رجسٹرڈ) کا فائنل 28 رمضان المبارک رات گیارہ بچے ملیر محمڈن فٹبال اسٹیڈیم ملیر مسرت کالونی پر کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر صوبائی وزیر بلدیات حکومت سندھ سعید غنی، ٹائون چیئرمین جان محمد بلوچ شرافت خان شانی، فقیر محمد گلزار جونیئر، محمد ابراہیم بلوچ آسکانی، ممد عارف جدگال، پی آئی اے ، پروفیسر اللہ بخش بلوچ، محمد اکرم شاہ، سلمان رسول، سیٹھ حاجی محمد آسف صادق براہی، آغا کریم خان ،عدنان رسول بخش کے علاوہ زندگی کی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔