پنجاب ، سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،22 دہشت گرد گرفتار

منگل 2 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 2ڈیٹونیٹر ،60فٹ حفاظتی فیوز وائر، اسلحہ، گولیاں، 3ای آئی ڈی بم اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 232انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ۔

آپریشنز کے دوران 22 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ۔ کارروائیاں لاہور، بہاولپور ، میانوالی، بہاولنگر ، راولپنڈی ، چینوٹ، پاک پتن، خانیوال ، چکوال، اٹک اور سرگودھا میں کی گئیں ۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے القاعدہ کو مالی معاونت کرنے والے 2جبکہ بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا 1خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 2ڈیٹونیٹر ،60فٹ حفاظتی فیوز وائر، اسلحہ، گولیاں، 3ای آئی ڈی بم اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔

دہشت گردوں کی شناخت شہزاد ،مدثر، فضل مولا، اعظم ، رحمان، شفیق ،ذیشان وغیرہ کے نام سے ہوئی ۔ حکام کے مطابق دہشت گرد اہلکاروں اور سرکاری دفاتر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔رواں ہفتی1081کومبنگ آپریشنز کے دوران 149 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 43792 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ حکام نے کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔