مودی سرکار کی انتخابات سے قبل میچ فکسنگ
بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتیں مودی سرکار کے نشانے پر
منگل 2 اپریل 2024 21:01
(جاری ہے)
حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹویٹ کی جانب سے کانگرس جماعت کے کئی اکاو?نٹس کو منجمد کیا گیا اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانچ انکم ٹیکس نوٹس بھیجے گئے، کانگرس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ حالیہ انکم ٹیکس کاروائیوں اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے لیڈروں کے خلاف انتخابات کے دوران لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کیا گیا ، 29 مارچ 2024 کو بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے باعث اپوزیشن جماعتوں کو پانچ انکم ٹیکس نوٹس بھیجے گئے، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کانگرس سے 3567 کروڑ فوری ادا کرنے کی ڈیمانڈ بھی سامنے آئی ، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کانگرس پر 210 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر کے اکاو?نٹس منجمد کر دئیے، سابقہ سربراہ الیکشن کمیشن کے مطابق کانگرس اور دیگر جماعتوں کو عین الیکشن سے قبل سرکاری نوٹس آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہیں، الیکشن کمیشن یقینی طور پر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف نوٹس کو انتخابات سے قبل روک سکتا تھا، مودی سرکار کے حکم پر اپوزیشن لیڈروں کے خلاف کاروائیاں، تلاشی، نوٹس جاری کرنے اور الگ الگ مقدمات میں گرفتاریاں نمایاں رہی ہیں، حال ہی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بھارت راشترا سمیتی پارٹی کی کلواکنٹلا کویتھا کو گرفتار کیا گیا، کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے سوال کیا کہ مودی اہم اپوزیشن پارٹیوں کو ہراساں کرنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کو ہتھیار کے طور پر کیوں استعمال کر رہا ہی دیگر سیاسی جماعتوں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور سی پی آئی ایم کو بھی انکم ٹیکس ڈیپارمنٹ کی جانب سے 15 کڑور کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، مودی سرکار انتخابات سے قبل میچ فکسنگ کر کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے راہ ہموار کر رہی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران میں تمام سرکاری ادارے 9 مئی سے مکمل فعال ہوجائیں گے،ایرانی میڈیا
-
پراجیکٹ فریڈم کیلئے فضائی حدود دینے سے سعودی انکار نے ٹرمپ کو آپریشن روکنے پر مجبور کیا،امریکی اخبار
-
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سے ملاقات
-
ترک دفاعی کمپنی اسیلسان نے جدید سمندری ڈرونز متعارف کروا دیے
-
ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا
-
ٹرمپ اور ایران ڈیل کے اشارے، عالمی مارکیٹ میں تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا
-
ڈونلد ٹرمپ کے پراجیکٹ فریڈم پر اچانک یوٹرن کی وجہ سامنے آ گئی
-
ٹرمپ امریکی عوام کیلئے اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں،محکمہ خارجہ
-
اسرائیلی حملوں میں فلسطینی پولیس کرنل شہید
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی میں ایک اوریوٹرن
-
سپریم کورٹ، منشیات کیس میں عمر قید پانے والے دو ملزمان بری
-
دنیا کے پہلے 24 گھنٹے نیوزچینل سی این این کے بانی دنیا سے رخصت ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.