سندھ ہائیکورٹ نے غلام مرتضی جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

منگل 2 اپریل 2024 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔غلام مرتضی جتوئی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے غلام مرتضی جتوئی اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ساوتھ سے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے سے بھی روکتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اطلاع کیے بغیر مقدمہ دائر نہیں کیا جا سکتا۔