تحریک انصاف کا مبینہ دھاندلی کیخلاف 19 اپریل کو جلسہ کا اعلان

منگل 2 اپریل 2024 21:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) تحریک انصاف نے 19 اپریل کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کر دیا،صدر شمالی پنجاب سیمابیہ طاہر نے جلسے کی اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست جمع کرادی جس میں کہاگیا ہے کہ جلسہ میں مرکزی قیادت سمیت ملک بھر کارکن شرکت کرینگے، جلسے کی سیکورٹی انتظامات کئے جائیں، این اے 57 سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے،پر امن جلسہ ہمارا آئینی حق ہے۔