سرکاری سکولوں میں کچی کلاس کا درجہ ختم کردیا گیا

منگل 2 اپریل 2024 22:22

سرکاری سکولوں میں کچی کلاس کا درجہ ختم کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقع سرکاری سکولوں میں کچی کلاس کا درجہ ختم کر دیا ہے اور اس کی جگہ ارلی چائلڈ روم رکھ دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اس سلسلے میں پنجاب بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب انفارمیشن بورڈ نے کچی کلاس کو نیا نام دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے جبکہ پنجاب بھر میں یہ کام مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلے میں ساڑھے تین ہزار سکولوں میں سے دو ہزار سکولوں میں یہ کام مکمل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :