Live Updates

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس کی طالبہ کے اغوا، اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

منگل 2 اپریل 2024 19:50

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات