ججز کو بھی سمجھ آرہی ہے سائفر کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، علیمہ خان

منگل 2 اپریل 2024 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ججز کو بھی سمجھ آرہی ہے کہ سائفر کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سائفر کو ختم کرنا چاہیے، رانا ثنا اللہ نے یہ کیس بنایا اور زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ جب انصاف دیں گے تو سارا کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ جب انصاف دیں گے تو یہ بھی آرام سے سوئیں گے اور عوام بھی سکون سے سوئیں گے۔