Live Updates

چیف جسٹس 2013 سے 2024 تک کے ادوار کی تحقیقات کروا لیں تو پاکستان چل پڑے گا

تاریخ اہم موڑ پرہے چیف جسٹس پر یہ سب گزری ہے، دونوں ادوار کی تحقیقات کروا کے قوم پر احسان کریں، تاریخ میں زندہ رہیں گے، مرکزی رہنماء ن لیگ میاں جاوید لطیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 اپریل 2024 21:20

چیف جسٹس 2013 سے 2024 تک کے ادوار کی تحقیقات کروا لیں تو پاکستان چل پڑے گا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 اپریل مارچ 2024ء) مرکزی رہنماء ن لیگ میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس 2013 سے 2024 تک کے ادوار کی تحقیقات کروا لیں تو پاکستان چل پڑے گا، تاریخ اہم موڑ پرہے چیف جسٹس پر یہ سب گزری ہے ، وہ قوم پر احسان کریں ، دونوں ادوار کو تحقیقات کرکے کھنگال لیں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اگر بینیفشری ہوں تو یہاں سے نہیں پیچھے سے شروع کرلیں، زیادہ پیچھے نہ جائیں صرف 2013 سے 2024 تک ادوار کو کھنگال لیں ، ججز کو اپنے خط میں لکھنا چاہیے تھا کہ کون مداخلت کرتا ہے؟ ہم بھی 5 ججز کا نام لیتے تھے اور چیختے رہے کہ فلاں کے کہنے پر فیصلے دیتے ہیں ان فیصلوں کا نقصان نوازشریف، مسلم لیگ ن اور حکومت کو ہوتا تو برداشت کرلیتے، اس کا نقصان ریاست اور معیشت کو پہنچا ہے،دونوں ادوار کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

دونوں کی تحقیقات کرنے سے پھاٹک بند ہوسکتا ہے۔ تاریخ اہم موڑ ہے چیف جسٹس پر بھی گزری ہے ، وہ قوم پر احسان کریں ، تاریخ میں زندہ رہیں گے افر وہ دونوں ادوار کو کھنگال لیں، جب دونوں ادوار کی تحقیقات ہوں گی تو پاکستان چل پڑے گا۔ وزیردفاع خواجہ آصف سے میرا ذاتی تعلق ٹھیک نہیں ، جماعت کی سطح پر تعلق ٹھیک ہے، انہوں نے بات کی کہ پچھلے ادوار کے غلط فیصلوں کو آج کی رجیم بھگت رہی ہے تو کیوں نہیں تحقیقات کرتے؟خواجہ آصف نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کا نام لیا ہے اس کو سنجیدہ کیوں نہیں لیا جاتا؟ خواجہ آصف وزیردفاع ہیں کوئی عام بندہ نہیں ہے، عمران خان جنرل باجوہ کی بات کرتے ہیں کاش وہ فیض حمید کی بھی بات کریں۔

اگر ماضی کی ان دونوں شخصیات کو بھی شامل کرلیا جائے تو سب پتا چل جائے گا، 9 مئی کے ملزم کو گڈٹو سی یو کس نے کہا تھا؟ اس کو بھی بلانا چاہیئے، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی باقیات آج بھی موجود ہیں، آج بھی جس طرح سہولتکاری ہورہی ہے اس کو دیکھا جائے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات