اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کا مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن

منگل 2 اپریل 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کا مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن ،ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے (21) پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سکس اور ایف سیون کے علاقے سے (14) بھکاریوں کو گرفتار کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے (07) بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا،جن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :