اے این ایف کی کارروائیاں ،133کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار

بدھ 3 اپریل 2024 15:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، 6کاروائیوں میں 133کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کاروائیوں میں شارجہ اور جدہ جانے والے مسافروں سے 1 کلو گرام ہیروئن برآمد، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلز سے 236 گرام ویڈ برآمد ، گوادر سے 125کلو آئس برآمد ،ٹنڈوجام حیدرآباد میں ملزم سے 2کلو افیون اور 5کلو چرس برآمد ہوئی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔