/الٰہی ،مونس الٰہی ودیگران کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کے خلاف دائر اپیل پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ

بدھ 3 اپریل 2024 21:15

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی ،مونس الٰہی ودیگران کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کے خلاف دائر اپیل پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،پی پی 32 سے چوہدری محمد ارشد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی و دیگران کو الیکشن لڑنے کی اجازت حقائق کے برعکس دی گئی۔