وزیر اعلی نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو ادائیگی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان

بدھ 3 اپریل 2024 21:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے ماندہ چولہوں کی ادائیگی کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چولہا پیکج کی بروقت ادائیگی کے عمل کو موثر اور شفاف بنانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان اور سپارکو کے درمیان جی آئی ایس کی سہولت کی فراہمی کیلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) مشتاق ، کلکٹر دیامر بھاشا ڈیم کیپٹن (ر) عارف احمد اور سپارکو ڈاریکٹر سپارکو ہیڈ آفس گلگت کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر واپڈا برائے کوآرڈینیشن رحیم شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ترجمان نے کہا کہ جی آئی ایس کی سروس مہیا ہونے کے بعد لینڈ ایکوزیشن سمیت چولہا پیکیج کی ادائیگی میں تیزی آئے گی ،جی آئی ایس کی سہولت ریونیو کے حکام کو زمین کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کرنے سمیت تعمیرات اور مکانات کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ لفٹ آور کی ادائیگی کے ریکارڈ کو ڈیجٹائزیشن کرنے میں مدد ملے گی ۔