سابق وفاقی وزیر رانا ثنا ء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ پر سماعت 5 اپریل تک ملتوی

بدھ 3 اپریل 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔ مقامی عدالت نے کہنا ہےکہ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے تاہم عید سے قبل اس درخواست پر فیصلہ سنا دیں گے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ رانا ثنا ء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو ٹیلیویژن شو میں دھمکی دی ۔عدالت نے کہا کہ پولیس نے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایاہے،پولیس کے مطابق ایف آئی اے کا کیس بنتاہے۔وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کو ریفر کردیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک کی حاضری پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئی فیصلہ نہیں دیا؟عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرسوں آپ کی درخواست کو دیکھ لیتے، عید سے پہلے فیصلہ کردیں گے۔عدالت نے 5 اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔