قصبہ کمیرمیں منعقد ہ میلے میں آتشزدگی سے 100سے زائدعارضی دکانیں جل گئیں

جمعرات 4 اپریل 2024 11:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) قصبہ کمیرمیں منعقد ہ میلے میں آتشزدگی سے 100سے زائدعارضی دکانیں جل گئیں، لاکھوں روپے کا سامان راکھ بن گیا، انتظامیہ کے مطابق روحانی شخصیت بابا محمد پناہ کے سالانہ میلہ پر مختلف قسم کے اسٹالز اور عارضی دکانیں سجائی گئی تھیں، گزشتہ شب دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے 100کے قریب دکانوں اوراسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ریسکیو کی گاڑیاں پہنچنے تک لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا،ریسکیو کی ٹیموں نے کئی گھنٹے کی جدوجہدسے آگ پر قابوپالیا،آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آتشزدگی کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔\378