الیکٹرانک گیمزکے شعبے میں 59 فیصد ریکارڈ اضافہ، ریاض سب سیآگے

جمعرات 4 اپریل 2024 15:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) اس سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب میں الیکٹرانک گیم ڈیولپمنٹ کی سرگرمیوں کے تجارتی ریکارڈ 4,371 تک پہنچ گئے، جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ تناسب 59 فیصد کی غیر معمولی نمو ریکارڈ کی نشاندہی کرتا ہے۔ پچھلے سال اسی شعبے کے ریکارڈ کا حجم تقریبا 2,742 تک پہنچ گیا۔وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کی نقل عرب ٹی وی کو موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ تجارتی ریکارڈوں کی تعداد کے لحاظ سے ریاض شہر نے تقریبا 2,494 ریکارڈ کیے، اس کے بعد مکہ 988 ریکارڈز اور الشرقیہ 478 تجارتی ریکارڈ کے ساتھ نمبر پر رہی۔

مدینہ 137 ریکارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور القصیم سب سے کم 71 کمرشل ریکارڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں الیکٹرانک گیمز کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، کیونکہ اس کا حجم 2023 میں 3.75 بلین ریال تک پہنچ گیا تھا اور 2026 تک اس کے 10 بلین ریال تک پہنچنے کی امید ہے۔ سعودی عرب گیمنگ کے شعبے کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ 2022 ایک شعبے کی ترقی کی حکمت عملی کے تحت ملک کو الیکٹرانک گیمز کا عالمی مرکز بنا دیا۔

توقع ہے کہ یہ حکمت عملی سعودی عرب میں الیکٹرانک گیمنگ کے شعبے کی ترقی کو بڑھانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس حکمت عملی میں الیکٹرانک گیمنگ سیکٹر کو منظم کرنے اور ترقی دینے والے ادارے کا قیام، کمپنیوں کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کرنا شامل ہے۔