HBK رمضان سپورٹس گالا آخری مرحلے میں داخل

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعرات 4 اپریل 2024 15:51

پشاو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل 2024ء ) HBK ہائپر مارکیٹ کے تعاون سے پشاور پریس کلب میں صحافیوں کے لئے منعقدہ رمضان سپورٹس گالا میں سنسنی خیز مقابلے جاری گالا آخری مرحلے میں داخل ہوگیا مقابلوں میں صحافیوں کی غیر معمولی دلچسپی سے رات گئے تک پشاور پریس کلب میں گہما گہمی رہتی ہے اور اس دوران سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں جیسے حاضرین خوب انجوائے کرتے ہیں،گزشتہ شب کھیلے گئے مقابلوں کے مہمان خصوصی سی سی پی او پشاور اشفاق انور تھےاس موقع پر ان کے ہمراہ HBK کے اونر نعیم آفریدی،صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک،سابقہ صدر ایم ریاض، جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی، چیئرمین سپورٹس کمیٹی عابد خان، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شاہد آفریدی سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے اس موقع پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سی سی پی او اشفاق انور نے کامیاب سپورٹس  گالا کے انعقاد پر سپورٹس کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کی سرگرمیاں صحافیوں کی حوصلہ افزائی اورذہنی و جسمانی صحت کے لئے بے حد ضروری ہےصحت مند زندگی گزارنے کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا ہونا انتہائی ضروری ہے،ایسے ایونٹس سے صحافیوں کو ایک نئی توانائی فراہم ہوتی ہے جس سے وہ پیشہ ورانہ فرائض ایک نئے ولولے کے ساتھ انجام دینے کے لئے تیار ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پشاور پریس کلب اور جملہ ممبران و صحافیوں کو ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس میں مزید وسعت لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ صحافی مشکل صورتحال میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں اور انہیں سخت ڈیڈ لائن کے تحت کام کرنا پڑتا ہے ایسے میں کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی دباؤ کم کرنے اور فشار سے بچانے میں بہت سود مند ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پشاور کے صحافیوں نے بڑے مشکل حالات دیکھے ہیں اور اس مشکل دور میں بھی صحافی برادری نے اپنی فرائض باخوبی سر انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور صوبے کا سافٹ امیج دنیا کو دیکھایا ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں صحافیوں کا شام کے بعد اس طرح صحت مندانہ سرگرمیوں میں کثیر تعداد میں شرکت کرنا قابل تحسین ہے،
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے HBKکے اونر نعیم آفریدی نے کہا کہ صحافت ہماری ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں کا معاشرے کی ترقی میں بہت اہم کردار ہوتا ہے ان کیساتھ تعاون کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے  ان کا کہنا تھا کی صحافی برادری کے لئے  مستقبل میں بھی کھیلوں کی صحتمندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے،
قبل ازیں صدر پریس کلب پشاور ارشد عزیز ملک نے سی سی پی او پشاور اشفاق انور اور ایچ بی کے کے اوونر نعیم آفریدی کا صحافیوں کے حوصلہ افزائی کرنے کے لئے پریس کلب انے پر شکریہ ادا کیا.
دوسری جانب رمضان سپورٹس گالا میں گزشتہ شب سنسنی خیز اور عصاب شکن مقابلے کھیلے گئے جس کے نتائج کے مطابق بیڈمنٹن کے ایونٹ میں عابد خان اور عصمت شاہ نے احتشام بشیر اور شیخ اشفاق  کو 0-2 سے جبکہ عرفان موسی زئی اور علی شیخ نے عدنان خان اور تنویر کو1-2 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا اسی طرح سنوکر کے پہلے کوارٹر فائنل میں فیضان قزلباش نے شہزاد رشید کو شکست سے دوچار کیا دوسرا کورٹر فائنل خرم اور شاہد آفریدی کے مابین کھیلا گیا جس میں خرم نے برتری حاصل کرلی اسی طرح تیسرے کوارٹر فائنل میں آصف رضاء کو کاشان اعوان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آخری کورٹر فائنل میں کامران علی نے ذیشان لیاقت کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی،کرم بورڈ کے ایونٹ میں عارف اکرام نے عظمت اللہ کو،سفیر نے ذولفقار کو جبکہ شہزادہ فہد نے قادر خان کو شکست دے کر آخری راؤنڈ میں جگہ بنالی اسی طرح قاری گل رحمان نے بصیر قلندر کو طاہر وسیم نے نعیم بابر جبکہ آخری میچ میں شہزاد نے طارق عزیز کو شکست دے دی،ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ذیشان لیاقت نے ذولفقار شاہ کو 1-2 سے عابد خان نے ذولفقار شاہ کو 0-2 سے شکست دے دی جبکہ عدیل سعید کو شیخ عرفان کے خلاف واک اوور مل گیا،لڈو کے مقابلوں میں عارف اکرم،بلاول ارباب،شاہ فیصل،طارق عزیز،ارشاد علی،نعیم بابر،شاہد آفریدی،عزیز بونیری،نادر خواجہ اور عرفان خان نے کامیابی حاصل کرلی�

(جاری ہے)