_ڈھاڈر، ڈی ایچ کیو اسپتال پشین کی کرپشن بے نقاب

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

+ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) بختیارآباد پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر اللہ یار ڈومکی, نائب صدر لیاقت علی ڈومکی، جنرل سیکرٹری ملک ریاض بلوچ, منظور احمد کٹبار, محمد اسلم مینگل و دیگر عہدداران نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پشین کے سینئر صحافی ملک نجیب کی جانب سے ڈی ایچ کیو اسپتال پشین میں ڈائیلاسز وارڈ کی بندش اور ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال پشین کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ایم ایس کی ایماء پر کلاس فور اسٹاف اور لیب اسٹنٹ کا صحافی ملک نجیب کے ساتھ گالم گلوچ کی گئی جس کی وجہ سے بلوچستان بھر کے صحافیوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صحافی کا کام حق و سچ لکھنا اور علاقے کے مسائل کو حکام بالا اور اقتدار کے اعلی ایوانوں تک پہنچانا ہے لیکن کرپٹ ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال پشین کو صحافی کی جانب سے حق و سچ لکھنا انتہائی ناگوار گزرا اور اپنے کرپشن کو چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے گالم گلوچ پر اتر آئے۔

(جاری ہے)

بختیارآباد پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں نے کہا ہے کہ ہم حق و سچ لکھنے والے صحافی نجیب اللہ ترین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری صحت عبداللہ کاکڑ, ڈی جی ہیلتھ بلوچستان,ڈی آئی جی پشین, ڈی پی او پشین, ڈپٹی کمشنر پشین سے نوٹس لیکر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال پشین کے خلاف فانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔