این اے 28پشاور ، پی کے 74، 75 ، 78 ، پی کے 101 اور پی کے 102 کے امیدواروں نے الیکشن نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا

جمعرات 4 اپریل 2024 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) این اے 28پشاور ، پی کے 74، 75 ، 78 ، پی کے 101 اور پی کے 102 کے امیدواروں نے الیکشن نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔این اے 28پشاور ، پی کے 74، 75 ، 78 ، پی کے 101 اور پی کے 102 کے امیدواروں نے الیکشن نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چلینج کر دیا ۔ الیکشن کمیشن, ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر, ریٹرننگ آفیسر اور کامیاب امیدواروں کو فریق بنایا گیا ہے ۔

فارم 45 میں ڈی آر اوز اور آر اوز نے تبدیلی کی اور نتائج تبدیل کئے ۔ درخواست کے مطابق درخواست گزار فارم 45 میں کامیاب ہوئے جبکہ فارم 47 میں مخالف امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ۔فارم 45 کے مطابق نتائج مرتب کئے جائیں ۔ ووٹوں کی تصدیق کی جائے اور نتائج مرتب کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

فارم 45 میں درخواست گزار جیت چکے ہیں, لیکن 47 میں ان کو آوٹ کیا گیا ہے ۔

درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن میں بھی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دائر کی لیکن ان کی درخواستوں کو بغیر کسی وجہ کے خارج کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ وہ شفاف انتخابات کو یقینی بناتا ۔ الیکشن ٹربیونل میں این اے 28 سے امیدوار ساجد نواز،پی کے 74 سے ارباب جہانداد،پی کے 75 سے ملک شہاب نے درخواست دائر کی ہے ۔پی کے 78 سے ارباب عاصم، پی کے 101 سے ملک عدنان اور پی کے 102 سے شاہ محمد نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست کی ہے۔