Live Updates

۱وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

تعلیم،صحت، زراعت،فارماسیوٹیکل، سرجیکل آلات کی باہمی تجارت سمیت مختلف شعبوں میں معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال - محمد نواز شریف ویژنری لیڈر ہیں،ان کی کاوشوں کی وجہ سے سینٹرل ایشیاء میں ٹریڈ کو فروغ ملااور ترقی کے راستے کھلی:ازبک سفیر

جمعرات 4 اپریل 2024 20:00

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف(Obek Arif Usmanov) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ازبک سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے پہلی خاتون وزیر اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ازبک سفیر کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ازبک سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے قائد محمد نواز شریف کے وسطی ایشیائی ریاستوں کے تجارتی روٹس کے ویژن کو سراہا۔اوبیک عارف عثمانوف نے کہا کہ محمد نواز شریف ویژنری لیڈر ہیں،ان کی کاوشوں کی وجہ سے سینٹرل ایشیاء میں ٹریڈ کو فروغ ملااور ترقی کے راستے کھلے۔ محمد نواز شریف نے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے قابل قدر کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ازبک سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے محترمہ کلثوم نواز شریف مرحومہ کی پاکستان میں جمہوریت کے لئے خدمات کو سراہا۔ازبک سفیر نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام بالخصوص یوتھ کی فلاح وبہبود کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ملاقات میں تعلیم،صحت، زراعت،فارماسیوٹیکل، سرجیکل آلات کی باہمی تجارت سمیت مختلف شعبوں میں معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال اورگارمنٹس کی درآمدات اور برآمدات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پنجاب میں ازبکستان سے جدید زرعی مشینری امپورٹ کرنے سے متعلق امور پرگفتگو کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ برادر ملک ازبکستان برادر ملک ہے، سماجی اور معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ازبکستان کے ساتھ معاشی اشتراک کارچاہتے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشیداور دیگر حکام نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات