ج*سارک چیمبر، پیاف اور چیمبر آف کامرس کے وفد کی شہر اعتکاف میں شرکت

ق*ادارہ منہاج القرآن اسلام کی قابل تحسین خدمت انجام دے رہا ہے، میاں انجم نثار ق*ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور،و دیگر قائدین نے خوش آمدید کہا

جمعرات 4 اپریل 2024 20:40

m لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) سارک چیمبر اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے گزشتہ روز میاں انجم نثار،چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل، اور سینئر نائب صدر عدنان بٹ کی قیادت میں منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں شرکت اور شب بیداری کی۔ شہر اعتکاف آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شہزاد رسول،حاجی محمد اسحاق، حفیظ چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

میاں انجم نثار اور وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنا اور شہر اعتکاف کے مختلف گوشوں اور تربیتی حلقہ جات کا دورہ کیا۔ وفد نے سحری معتکفین کے ہمراہ کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں انجم نثار نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلام اور پاکستان کا ایک پڑھا لکھا چہرہ ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں اسلام کا پرامن چہرہ پیش کر رہے ہیں۔

اسلام بالخصوص نوجوانوں کے اخلاق و کردار کی تعمیر کے لیے ان کی مساعی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں شریک ہوکر اندازہ ہوا کہ یہاں تعلیم بھی ہے اور تربیت بھی ہے، معتکفین کے شب روز عبادت و ریاضت اور تعلیم و تعلم میں بسر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شیخ الاسلام کے خطابات کا موضوع سن کر جان کر بے حد مسرت ہوئی کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کردار و اخلاق کی اصلاح کے ساتھ ان کے ایمان اور عقیدے کو مضبوط بنا رہے ہیں اور قرآن مجید اور سائنس کا جو ربط قائم کر رہے ہیں وہ منفرد اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ سائنس آج جو ایجادات کر رہی ہے وہ قرآن کے بیان کردہ حقائق کی توثیق ہے۔ وفد میں عدنان بٹ سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور، سبحان اختر، ملک ندیم، محمد ابوبکر، احسن شاہد نے شامل تھے، شہر اعتکاف میں مسلم چینی بزنس مین محمد یوسف فا نے بھی شرکت کی اور شہر اعتکاف میں شب بیداری کی۔