گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبے بھر سے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم یتیم بچوں اور بچیوں کیلئے منعقدہ افطارڈنر کا اہتمام

جمعرات 4 اپریل 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک اور صوبوں میں مختلف قدرتی آفات، دہشت گردی اور مختلف واقعات و حادثات کے باعث لاکھوں ایسے بچے ہیں جو ماں باپ کی شفقت سے محروم ہو چکے ہیں. اُن یتیم بچوں کی مناسب پرورش اور نگہداشت کے سے متعلق حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کا بھی کلیدی کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماں باپ کی شفقت سے محروم یتیم بچوں کی پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کے حوالے سے ہیلپینگ ہینڈز اور الخدمت فاونڈیشن کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبے بھر سے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم یتیم بچوں اور بچیوں کیلئے منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔ یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر میں پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی،ریجنل منیجر ہیلپینگ ہنڈز افتخار احمد کاکڑ، صوبائی صدر الخدمت فاونڈیشن بلوچستان جمیل احمد کرد، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر احمد بلال اور صادق مینگل بھی شریک تھے۔