اسرائیل کو غزہ جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل لوگوں کو مارنا بند کرے اورامن کی طرف لوٹے،بیان

جمعہ 5 اپریل 2024 13:13

اسرائیل کو غزہ جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل لوگوں کو مارنا بند کرے اور امن کی طرف لوٹے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر بمباری کی ویڈیوز جاری نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملوں کی ویڈیوز جاری کرنے سے اسرائیل تعلقات عامہ محاذ پر ناکام ہورہا ہے۔