ہری پور،کھلابٹ پولیس نےراہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار کرلیا

جمعہ 5 اپریل 2024 15:52

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) کھلابٹ پولیس نےراہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر شاہ نواز خان کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 31 جرم 392.34 میں مطلوب ملزم اشتہاری جمشید ولد فضل اللہ سکنہ جلال آباد افغانستان حال پڈھانہ کیمپ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔