رواں ماہ گرمی کی شدت میں غیر یقینی اضافے کا امکان

جمعہ 5 اپریل 2024 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) ماہ اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں غیریقینی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم ای) نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ گرمی کی شدت میں غیریقینی اضافہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت گزشتہ 30سال کی اوسط شرح سے کچھ زیادہ رہے گا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے امکانات بھی موجود ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں خاص طور پر ہیٹ ویوز کے منفی اثرات بہت زیادہ مرتب ہوسکتے ہیں، تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان، طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بھی امکانات موجود ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پنجاب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔