Live Updates

19سال سے ناقابل شکست ڈیف کرکٹ ٹیم کو وزیراعلی مریم نواز شریف نے مدعو کر لیا،پرتپاک استقبال ،شاندار پذیرائی

جمعہ 5 اپریل 2024 18:16

19سال سے ناقابل شکست ڈیف کرکٹ ٹیم کو وزیراعلی مریم نواز شریف نے مدعو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) پاکستان کی 19سال سے ناقابل شکست رہنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کو زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کو وزیراعلی آفس مدعو کر لیااورآمدپر پرتپاک استقبال اور شاندار پذیرائی کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف اپنی نشست چھوڑ کر کھلاڑیوں کے درمیان بیٹھ گئیں ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور اشاروں کی زبان میں گفتگو کی۔

ڈیف کرکٹرز نے اشاروں کی زبان میں قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کے نام بیان کئے ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کو 38لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر ڈیف کرکٹرکے لئے انعام کی رقم 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیف کرکٹرز کی فرمائش پر فوری طور پر کرکٹ گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیف کھلاڑیوں کو پنجاب کے سرکاری محکموں میں جاب کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔کھلاڑیوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو شیر کا سنہری مجسمے کا ماڈل پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف اورشرکاء نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تالیاں بجائیں ۔ڈیف کرکٹ ٹیم نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو دبئی ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کی خواہش پر گروپ فوٹو اور الگ الگ تصاویر بھی بنوائیں ۔وزیراعلی مریم نوز شریف نے ڈیف کرکٹرز کی خواہش پر قائد محمد نواز شریف سے ملانے کا وعدہ کیا۔ڈیف کرکٹ ٹیم نے قائد محمد نواز شریف کی صحت اور سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سائن لینگوئج مترجم کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں سے زیادہ مجھے 19سال سے ناقابل شکست ڈیف کرکٹ ٹیم سے خود ملنے کااشتیاق تھا۔

ڈیف کرکٹرز نے قدرتی جسمانی کمی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے آڑے نہیں آنے دیا۔ ڈیف کرکٹرز نے بڑا کام کیا جس کی کوئی قیمت یا معاوضہ نہیں ہو سکتا،اسی طرح آگے بڑھتے رہیں۔مجھے خوشی ہے کہ ڈیف کرکٹرز حکومت کے اچھے کاموں کو نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ سراہتے ہیں۔یہ سب میرے شیر ہیں،میرے بچے ہیں اور میں ان کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتی ہوں۔

دعا کریں کہ ہم 5سال میں عوام کی فلاح وبہبود کے سارے کام کر جائیں۔ڈیف کرکٹرز نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے مدعو کرنے پر بہت خوش ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف سے مل کر بہت خوشی ہوئی ان کے اقتدار میں آنے کی دعا کرتے رہے۔ڈیف کرکٹرز نے اشاروں کی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہمارے دل جیت لئے،ہمیشہ دعائیں کریں گے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹری سپورٹس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات