سیپا شہید بینظیرآباد کی ٹیم کا پینے کے صاف پانی الٹرا فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 5 اپریل 2024 17:03

نواب شاہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل2024 ء) )سیپا شہید بینظیرآباد کی ٹیم کا  پینے کے صاف پانی الٹرا فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی کے سیکریٹری نبیلا عمر اور ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل کی ہدایات پر سیپا شہید بینظیرآباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ واٹر الٹرا فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ریجنل انچارج نے کہا کہ دورے کے موقع پر واٹر الٹرا فلٹریشن پلانٹ %50 افیشنسی (Efficiency) کے ساتھ فعال تھا جس کی گنجائش 6 ملین گیلن پر ایک دن کے حساب سے تھی۔

اور سیوریج پلانٹ 2019 سے نان آپریشنل تھا جس کو فعال بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ  پینے کے پانی اور سیوریج کے پانی (Waste water) کی سیمپلز لیے گئے ہیں ان سیمپلز کو معائنے کے لیے لیبارٹری بھجوایا جائے گا ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل نے مزید کہا کہ گندے پانی کے باعث کئے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی قانون 2014 کی پاسداری کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اس پر عمل کرتے ہوئے سیپا شہید بینظیرآباد پینے کے پانی اور نکاسی آب کے حوالے سے ہر وقت کوشان ہے تاکہ عوام کو صاف و شفاف اور  جراثیموں سے پاک پانی فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :