افغانستان ISIS-Kکا منظم گڑھ بن گیا

ماسکو راک کانسرٹ پر دہشتگرد حملہISIS-K نے کیا تھا، ماسکو کانسرٹ پر حملے کے دوران 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے

جمعہ 5 اپریل 2024 20:51

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) افغانستان ISIS-Kکا منظم گڑھ بن گیا، ماسکو راک کانسرٹ پر دہشتگرد حملہISIS-K نے کیا تھا، ماسکو کانسرٹ پر حملے کے دوران 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ، 2021 میں افغانستان سے امریکہ کے انخلائ کے بعدISIS-K نے افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جڑیں مزید مظبوط کرلی ہیں، یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ISIS-K، ریاست اسلامی کی برانچ ہے اور عالمی سطح پر باقی دہشتگرد گروہوں سے زیادہ خطرناک ہے، 2021 میں ISIS-K نے کابل ایئر پورٹ پر خود کش حملہ کیا جس میں 170 افغان اور 13 امریکی ٹروپس ہلاک ہوئے تھے، سابق افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے سربراہ احمد ضیائ سراج نے آئی ایس کے پی کیلئے افغانستان کو محفوظ ترین جگہ قرار دیا ، آئی ایس کے پی کی انٹیلی جنس طالبان کیساتھ کافی گہرے رابطے میں ہے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مائیکل نگاٹا کے مطابق افغانستان سے امریکہ کے انخلائ کے بعد سے آئی ایس کے پی کی بین الاقوامی رسائی، طاقت اور توسیع وسیع ترین اور مزید طاقتور ہو گئی ہے، آئی ایس کے پی نے افغانستان میں طالبان کی کمزوریوں کا فایدہ اٹھاتے ہوئے پورے خطے میں اپنی جڑیں مضبوط کی ہیں، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے مطابق افغانستان سے امریکہ کے انخلائ کے بعد سے آئی ایس کے پی کے دہشتگردوں کی تعداد 4 ہزار سے 6 ہزار تک پہنچ چکی ہے، یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق آئی ایس کے پی پاکستان، ایران، ازبکستان اور تاجکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث رہ چکا ہے، آئی ایس کے پی کے طالبان کیساتھ تعلقات بھی کشیدگی کا شکار ہیں جسکی وجہ افغانستان، چین اور روس کا باہمی تعاون ہے ، آئی ایس کے پی کی جانب سے العزائم کے نام پر ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی چلایا جارہا ہے جسکے ذریعے وہ نہ صرف اپنے متعلق خبر عوام تک پہنچاتے ہیں بلکہ نئے دہشتگرد بھی بھرتی کرتے ہیں ، آئی ایس کے پی کے زیر نگرانی ایک میگزین بھی شائع کیا جاتا ہے جسکا نام وائس آف خراسان ہے، ستمبر 2022 کی رپورٹ کے مطابق العزائم میڈیا کی جانب سے 750 آڈیوز، 108 وڈیوز اور 175 کتابیں شائع کی گئیں ، العزائم میڈیا دہشتگردوں کو آن لائن ٹریننگ بھی فراہم کرتا ہے ، العزائم میڈیا کی جانب سے طالبان کو بھی آئی ایس کے پی جوائن کرنے کیلئے راغب کیا جاتا ہے ، آئی ایس کے پی کے سرغنہ کے طور پر غفاری کو منتخب کیا گیا جو کہ آئی ایس کے پی کے تمام آپریشنز کا ذمہ دار ہے ، غفاری یونیورسٹی کے طلبائ اور غیر سلفیوں کو اپنی فوج میں شامل کررہا ہے جنکا تعلق ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان سے ہے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مائیکل نگاٹا کے مطابق آئی ایس آئی ایس جدید تاریخ کا سب سے طاقتور، سب سے زیادہ قائل کرنے والا اور حکمت عملی کے لحاظ سے سب سے موثر دہشت گرد گروہ ہے، ان کے پاس ایک بہت موثر نیٹ ورک ہے جو مشرقی ایشیا سے لے کر مغربی افریقہ تک اور یہاں تک کہ بحرالکاہل اور اس سے آگے تک چلتا ہے، القاعدہ کبھی اتنی مضبوط نہیں ہوئی جتنی آج آئی ایس آئی ایس ہوچکی ہے، ،