عدالت نے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر اور مجاہد علی خان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

جمعہ 5 اپریل 2024 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) عدالت نے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر اور مجاہد علی خان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیاپشاور ہائیکورٹ سماعت میںممبر قومی اسمبلی جنید اکبر, مجاہد علی خان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر اور مجاہد علی خان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیاسماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزاروں کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اب ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ان کے نام لسٹ سے نکالا جائے۔ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے عبدالرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر ان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل میں شام کیا گیا تھا۔وکیل درخواست گزارنے کہا کہ نگران حکومت نے ان کے نام شامل کرنے کی سفارش تھی۔ عدالت نے جنید اکبر اور مجاد علی خان کے نام ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیاعدالت نے درخواستیں نمٹا دی۔