Live Updates

عید الفطر پر فروخت کے لیے تیار جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کے خلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا گرینڈ آپریشن

فوڈ سیفٹی ٹیموں کے بیورجز یونٹس اور گوداموں پر چھاپے،11ہزار 540 جعلی بوتلیں تلف، 2 مقدمات درج بغیر منظور شدہ فارمولے کے پانی کیمیکلز سے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں عید سپلائی کے تیار کی گئی تھیں‘ عاصم جاوید

جمعہ 5 اپریل 2024 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) عید الفطر پر فروخت کے لیے تیار جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کے خلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر خوراک پنجاب کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیفنس کالونی اور شیخوپورہ روڈ پر واقع بیورجز یونٹس اور گوداموں پر چھاپے مارے اور 11ہزار 540 لٹر معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تلف کر کے 2 مقدمات درج کروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق کیمیکلز اور غیر فلٹرشدہ پانی سے تیار جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔بغیر منظور شدہ فارمولے کے پانی کیمیکلز سے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں عید سپلائی کے تیار کی گئی تھیں۔ عاصم جاوید نے بتایا موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل،ڈرنک کے نام پر کیمکلز کا محلول اصل جیسی نقلی پیکنگ لگا کر پیک کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔بوتلوں کے سیمپل مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بجھوا دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا خفیہ اطلاعات ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔ جعلی بوتلوں پر لگی اصل جیسی لگی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا صارف کے لیے مشکل ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا۔

تھا مضر صحت بوتلوں کو لاہور کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ کاربونیٹڈ ڈرنکس کا بے جا استعمال ہڈیوں کی کمزوری اور شوگر جیسی دیگر بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر ماہ مبارک میں جعلی بوتلوں کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے ختم کیا جا رہا ہے۔ عاصم جاوید نے مزید کہا ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ، فیس بک پیج یا ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات