معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے دور دراز علاقوں میں دانش سکول قائم کئے جائیں گے، وزیراعظم
عوام کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ہسپتال بنائیں گے،شہباز شریف کا خصوصی صلاحیتوں کے مالک اور والدین کی نعمت سے محروم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب
جمعہ 5 اپریل 2024 20:25
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خصوصی بچوں سے ملاقات کرکے بہت مسرت ہوئی ہے،افطار ڈنر کے مہمانان خصوصی یہ بچے اور بچیاں ہیں اور میں آپ کا میزبان ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بچے انتہائی ذہین اور قابلیت والے ہیں جو ایس او ایس اور دیگر اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہاں پر خصوصی بچے اور بچیاں بھی موجود ہیں جو بہت قابل اور محنتی ہیں، ان کے عزائم بلند ہیں، ماں باپ کا سایہ سروں پر ہونے سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے، جن بچوں کے سر پر ان کے والدین کا سایہ نہیں ہے ایس او ایس ان کے والدین کا کردار ادا کر رہا ہے، ہمارے پیارے نبی? ? جب اس دنیا میں تشریف لائے تو ان کے والد کا سایہ سر پر نہیں تھا اور جب ان کی عمر 6 سال ہوئی تو ان کی والدہ محترمہ بھی وفات پا گئیں لیکن ہمارے پیارے نبی? ? ا? تعالیٰ کے سب سے محبوب نبی ہیں جن پر وحی کے ذریعے قرآن کریم نازل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور اس کی برکتیں سب پر نازل ہو رہی ہیں، آپ معصوم بچے ہیں، تعلیم حاصل کر رہے ہیں، آپ اپنی قابلیت سے ڈاکٹرز، انجینئرز، فوجی افسر بنیں گے اور اپنے ملک کی بھرپور خدمت کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ کی میزبانی کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے، اگر مہمان نوازی میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں، یہ وزیراعظم ہائوس آپ کا ہائوس ہے، آپ تعلیم حاصل کرکے ایک دن یہاں آ کر قوم کی خدمت کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی دانش سکول بنایا جائے گا، اس کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں، کشمیر اور گلگت میں بھی دانش سکول قائم کئے جائیں گے، جہاں پر بچوں کو تعلیم کی تمام سہولیات مفت حاصل ہوں گی، خوراک، رہائش، یونیفارم اور کتابیں مفت مہیا کی جائیں گی، خصوصی صلاحیتوں کے مالک تمام بچے مختلف شعبوں میں پاکستان کی بھرپور خدمت کریں گے، آپ کے اساتذہ آپ کو ایسی تعلیم دیں گے جس سے آپ عظیم پاکستانی بنیں گے اور دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں مریضوں کی علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید ہسپتال بنایا جائے گا، اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی جدید سہولیات کے حامل ہسپتال بنائے جائیں گے، میری دعا کہ ا? آپ کو خوش و خرم رکھے، اسی طرح کی ملاقاتیں آئندہ بھی ہوتی رہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف فرداً فرداً ہر بچے کے پاس گئے اور ان کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی، بچوں سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ خصوصی بچوں نے وزیراعظم کے ہاتھ پر پاکستان کا قومی پرچم بھی پینٹ کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو خود کھانا پیش کیا اور انہیں تحائف بھی دیئے۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.