پاکستان بار کونسل کے اجلاس میںمداخلت سے متعلق 6ججز کے خط پر غور

پاکستان بار کونسل نے چھ ججز کے خط سے متعلق متفقہ قرار داد منظور کرلی،اعلامیہ چیف جسٹس صاحبان کے استعفوں کا مطالبہ عدلیہ کی تقسیم کے خواہاں افراد کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے،بارکونسل

جمعہ 5 اپریل 2024 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) پاکستان بار کونسل کا وائس چیئرمین ریاضت علی ساحر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مداخلت سے متعلق 6ججز کے خط پر غور کیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے چھ ججز کے خط سے متعلق متفقہ قرار داد منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کی قرار داد میں کہا گیا کہ چھ ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل ہو۔

پاکستان بار کونسل کی قرار داد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے ازخود نوٹس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔ پاکستان بار کی قرار داد کے مطابق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے استعفوں کا مطالبہ بلا جواز ہے۔ پاکستان بار کونسل کے مطابق چیف جسٹس صاحبان کے استعفوں کا مطالبہ عدلیہ کی تقسیم کے خواہاں افراد کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔