Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی اور بہاولنگر میں تیزاب گردی کے واقعہ کا نوٹس

ہفتہ 6 اپریل 2024 15:11

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی اوربہاولنگر میں تیزاب گردی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔مریم نواز شریف نے تعلیمی ادارے میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بچیوں کی عصمت دری کے المناک واقعے میں ملوث افراد معاشرے کیلئے ناسور ہیں، تعلیمی ادارے میں ایسے گھناؤنے فعل سے سر شرم سے جھک گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں چھیڑنے سے منع کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات