جہانیاں :-شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے حکومتی ہدایات پر جہانیاں میں بھی داخلہ مہم شروع

5 منٹ میں 300 پودے لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کردیا گیا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر ہفتہ 6 اپریل 2024 16:00

جہانیاں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل2024 ء) شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے جہانیاں کے تعلیمی اداروں میں نئے طلباء کے لیے داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا داخلہ مہم کا آغاز سی ای او ڈی ای اے خانیوال الطاف حسین ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری عادل عمر وڑائچ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال نسرین اختر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہانیاں زاہدہ نسیم،اور سابق ایم پی اے جہانیاں حاجی عطاء الرحمان نے بچوں کے سکولوں میں نام اندراج کرکے کیا۔

داخلہ مہم اور شجرکاری مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول 109 دس آر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ جہانیاں زاہدہ نسیم نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی سی ای او ڈی ای اے خانیوال الطاف حسین ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری عادل عمر وڑائچ،سابق ایم پی اے حاجی عطاء الرحمان نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کا ٹارگٹ پورا کرنا قومی فریضہ ہے ملکی ترقی کے لیے شرح خواندگی میں اضافہ نہایت ضروری ہے مقررین نے مزید کہا کہ انقلاب احتجاج سے نہیں آتے بلکہ شرح خواندگی بڑھا کر انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے سی ای او ڈی اے ای خانیوال الطاف حسین نے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اے ای اوز ایجوکیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ضلع خانیوال میں داخلہ مہم کا آغاز یکم اپریل سے شروع ہوچکا ہے داخلہ مہم کے اعتبار سے ضلع خانیوال گزشتہ سال پنجاب میں پانچویں نمبر پر رہا اس سال پہلی تینوں پوزیشنز میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوگا ٹارگٹ پورا کرنا اساتذہ پر قرض ہے اور ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ڈی ای اے خانیوال الطاف حسین ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری عادل عمر وڑائچ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال نسرین اختر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ جہانیاں زاہدہ نسیم ،سابق ایم پی اے حاجی عطاء الرحمان ،سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال سید محمود نبی،چوہدری وحید سردار سندھو،چوہدری اسامہ رندھاوا اور ملک فرحت عباس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اے ای اوز میں تعریفی سرٹیفکیٹس جبکہ اساتذہ میں بیسٹ ٹیچرز سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے تقریب میں مختلف سکولوں کی طالبات نے سرکاری سکولوں کے حوالے سے معاشرتی منفی پہلوؤں کو مسترد کرنے کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کیے تقریب میں نقیب محفل کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جہانیاں اویس منیر بھٹی نے سر انجام دیے ۔

۔تقریب میں تحصیل بھر کے ایلیمنٹری سکولز کے سربراہان،اے ای اوز ایجوکیشن نے شرکت کی۔آخر میں گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول 109 دس آر میں مہمانان گرامی نے سکولوں کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ہمراہ 5 منٹ میں 300 پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔