مسلط کردہ نارملازیشن کمیٹی پاکستان فٹبال کی تباہی کی ذمہ دار اپنی ناکامی قبول کرنے فی الفور مستعفی ہوجائے، فقیر محمد گلزار جونیئر

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سینئر اسپورٹس آرگنائزر فقیر محمد گلزار جونیئر نے ڈسٹرکٹ ملیر فٹبال پلیئر پینل گروپ کراچی کے درفتر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلط کردہ نام نہاد بدعنوان نارملازیشن کمیٹی پاکستان فٹبال کی مکمل تباہی کی ذمہ دار ہے اسے اپنی ناکامی کو فی الفور تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔

فقیر محمد گلزار جونیئر نے کہاکہ پاکستان فٹبال (N.N.C) کمیٹی مکمل فلاپ ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا گروپ بندی باہمی چپقلش حوس اقتدار کی جنگ نے پاکستان فٹبال کو تباہ اور ہزاروں باصلاحیت تعلیم یافتہ فٹبالروں کے بے روزگاری، فاقی کشی پر مجبور کردیا جو کہ دکھ اور افسوس کی بات ہے۔

(جاری ہے)

فقیر محمد گلزار جونیئرنے کہا کہ پاکستان فٹبال 2 سو ممالک میں آخری درجے پر ہے انھوں نے ناقص حکمت عملی، میرٹ پر کھلاڑیوں کا چنائو نہ ہونا، پسند نا پسندیدہ کلچر نے عبرت ناک شکست شرمندگی قوم کا مقدر بنادی ، فقیر محمد گلزار جونیئر نے کہا کہ پاکستان فٹبال نار ملازیشن کمیٹی فٹبال کے نام پر تجوریاں بھرنے میں مشغول ہے، ڈومیٹسک فٹبال ختم ہوچکی ہے، صوبائی ضلعی ایونٹ ختم کردئے گئے۔

میرٹ کا جنازہ نکالا جارہا ہے۔ وٹس اپ پرکرئے گئے انتخابات ایک مزاق بنادیئے گئے۔ فقیر محمد گلزار جونیئر نے من پسند فراڈ الیکشن کو مسترد کردیئے ہیں N.C.C کمیٹی فٹبال فیفا کے قوانین کی دھجیا ں بکھیر رہی ہے سالانہ کروڑوں ڈالر گرانٹ کی خود برد کی تحقیقات کی جانی چاہیئے۔