سیکورٹی فورسز نے علاقہ کوٹ سلطان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب 7دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) سیکورٹی فورسز نے علاقہ کوٹ سلطان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب 7دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے تحصیل کلاچی کے علاقہ کوٹ سلطان کے مضافاتی علاقہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ کو گھیرے میں لیکر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشتگرد ہلاک ہوگئے،جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بتایا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں ۔