دنیا میں حتمی محبت اور امن حاصل کرنے کے لیے کھیلوں کی کوئی سرحد نہیں ہے، سید اظہر علی شاہ

Amjad Ali khan امجد علی خان ہفتہ 6 اپریل 2024 17:10

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2024ء ) ساوتھ ایشن سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ جو کہ پاکستان سائیکنگ فیڈریش کے بھی صدر ہیں نے کہا، "دنیا میں حتمی محبت اور امن حاصل کرنے کے لیے کھیلوں کی کوئی سرحد نہیں ہے"۔

(جاری ہے)

ہم سب، کھیل سے محبت کرنے والوں کو اس خاص دن کو مناتے ہوئے پاکستان میں کھیلوں کی ترقی اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

6 اپریل ترقی اور امن کے لیے اقوام متحدہ کا عالمی دن، جسمانی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے کھیلوں کی طاقتوں کے استعمال کا حوالہ دیتا ہے۔ کھیلوں کے عالمی دن کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے، شاہ نے کھیلوں کی قومی فیڈریشنوں پر زور دیا کہ وہ آپس کے تنازعات کو دور کریں اور کھیلوں کے متوازی اداروں کے کلچر کو ختم کریں۔