نوکری کے بہانے خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام، 5خواتین سمیت 7 افراد گرفتار

خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، پولیس حکام

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:58

نوکری کے بہانے خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام، 5خواتین سمیت 7 افراد گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے بلاک 3 اے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر نوکری کے بہانے خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بریگیڈ کی رہائشی ہیں، جنہوں نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیکھا۔

(جاری ہے)

خاتون نے اشتہار دیکھ کر نوکری کیلئے رابطہ کیا تو انہیں کامران چورنگی بلایا گیا اور ایک گھر میں لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، اور جب وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ان پر تشدد کیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کا بازیاب کرا لیا، جبکہ مکان سے دو مرد اور دو خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گای۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :