صحافی اغوا کی وارداتیں بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں ،خورشید شاہ

پیپلز پارٹی سولر پلیٹ کے ذریعے 300 یونٹس مفت بجلی کا وعدہ پورا کرے گی، سینئر رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:58

صحافی اغوا کی وارداتیں بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں ،خورشید شاہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے استفسار کیا ہے کہ صحافی اغوا کی وارداتوں کا معاملہ بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں میڈیا سے گفتگو میںصحافی نے خورشید شاہ سے سنگرار سے ڈھائی سال پہلے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ پریا کماری کی عدم بازیابی پر سوال کیا۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے جواب دیا کہ صحافی اغوا کی وارداتوں کا معاملہ بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں آپ کو پریا کماری آج ڈھائی سال بعد کیوں یاد آئی ہی انہوں نے کہا کہ صرف پریا کماری اغوا نہیں ہوئی اور بھی کئی واقعات ہوئے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سولر پلیٹ کے ذریعے 300 یونٹس مفت بجلی کا وعدہ پورا کرے گی۔انہوںنے کہاکہ آج کل عدالتیں بھی خط لکھ رہی ہیں، یہ کون کروا رہا ہی کیا اس میں عالمی قوتیں بھی ملوث ہیں یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔پی پی رہنما نے کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومتیں نہیں جاتیں، لیکن ملک کی بدنامی ضرور ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم کی قسط ملنے سے ہمیں عارضی طور پر ریلیف تو مل جائیگا لیکن ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ہمیں مستقل حل نکالنا ہوگا۔