شب قدر کے موقع پر سرینگر کی تاریخی جامع مسجدبند، نمازتراویح پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی

ہفتہ 6 اپریل 2024 21:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے کہا ہے کہ قابض حکام نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو شب قدر سے پہلے بند کر دیا اور مسجد میں نمازتراویح پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عصر کی نماز کے بعد حکام نے جامع مسجد کے دروازے بند کر دیئے اورپولیس نے لوگوں کو مسجد کے احاطے کو خالی کرنے کی ہدایت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن اوقاف کو مطلع کیا گیا ہے کہ شب قدر کے بابرکت موقع پرنماز تراویح یا شب خانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء انجمن اوقات نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو آج سہ پہر دوبارہ گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔اوقاف نے حکام کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس جابرانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔