صحافی اغواء کی وارداتیں بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں خورشید شاہ

پریا کماری آج ڈھائی سال بعد کیوں یاد آئی ہی صرف پریا کماری اغوا نہیں ہوئی اور بھی کئی واقعات ہوئے ہیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 6 اپریل 2024 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے استفسار کیا ہے کہ صحافی اغوا کی وارداتوں کا معاملہ بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں سکھر میں میڈیا سے گفتگو میںصحافی نے خورشید شاہ سے سنگرار سے ڈھائی سال پہلے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ پریا کماری کی عدم بازیابی پر سوال کیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے جواب دیا کہ صحافی اغوا کی وارداتوں کا معاملہ بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں آپ کو پریا کماری آج ڈھائی سال بعد کیوں یاد آئی ہی انہوں نے کہا کہ صرف پریا کماری اغوا نہیں ہوئی اور بھی کئی واقعات ہوئے ہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سولر پلیٹ کے ذریعے 300 یونٹس مفت بجلی کا وعدہ پورا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ آج کل عدالتیں بھی خط لکھ رہی ہیں، یہ کون کروا رہا ہی کیا اس میں عالمی قوتیں بھی ملوث ہیں یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔پی پی رہنما نے کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومتیں نہیں جاتیں، لیکن ملک کی بدنامی ضرور ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم کی قسط ملنے سے ہمیں عارضی طور پر ریلیف تو مل جائے گا، لیکن ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ہمیں مستقل حل نکالنا ہوگا۔