بھارت کی 99 سالہ خاتون کو امریکی شہریت مل گئی

اتوار 7 اپریل 2024 08:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) بھارت کی 99 سالہ دائی بائی نامی خاتون کو امریکی شہریت مل گئی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس)نے اعلان کرتے ہوئے خاتون کو ایک زندہ دل شخصیت قرار دیتے ہوئے امریکی شہریت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی امیگریشن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ یہ اس زندہ دل 99 سالہ خاتون کے لیے سچ لگتا ہے جو ہمارے اورلینڈو کے دفتر میں امریکی شہری بن گئی ہیں۔ دائی بائی کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ وفاداری کا حلف اٹھانے کے لیے پرجوش تھیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی اور ہمارے ایک افسر کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ دائی بائی کو مبارک ہو ۔