حکومت نے گوادر مال بردار ٹرین منصوبے کی منظور دیدی
اس کا مقصد گوادر بندرگاہ کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنا ہے، یہ منصو بہ اندرون ملک رابطوں کو مضبوط بنائے گا ، کارگو کے بہا ومیں اضافہ کرے گا، نئی ابھرتی ہوئی جدید بندرگاہ کے طور پر گوادر کی مسابقت کو یقینی بنائے گا ، اس کیلئے کوہ بٹل اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ ٹریک تعمیرکیا جائے گا
اتوار 7 اپریل 2024 15:20
(جاری ہے)
گوادر شہر اور بندرگاہ کے ماسٹر پلان کے مطابق کوہ بٹل اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ ٹریک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق مجوزہ ٹریک گوادر بندرگاہ کی برتھوں کو گوادر کے مرکزی ریلوے یارڈ سے منسلک کرے گا، جسے مزید توسیع دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی اور پورٹ آپریٹر نے روٹ کے ساتھ انفرااسٹرکچر خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کنٹینر یارڈ کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلوے کی پہلے سے حاصل کی گئی زمین سے متصل 50 ایکڑ اراضی حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سینیٹ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز نے گوادر پورٹ سے ایم ایل ون اور کوئٹہ ریجنز کے ساتھ ریلوے رابطے کے اہم آپشن پر غور کیا ہے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے گوادر پورٹ کو قومی اور بین الاقوامی لاجسٹک نیٹ ورکس میں ایک اہم مرکز کے طور پر پیش کرتے ہوئے تجارت اور نقل و حمل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے ریل کنکشن کا تصور پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.