سکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑا کرنا مناسب نہیں: وفاقی وزیر قانون

اگرایجنسیوں کو ’اندرونی سکیورٹی خطرات‘ نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں، وزیراعظم نے یہی بات کی اور ارباب اختیار تک پہنچائی ہے،اعظم نذیر تارڑ

اتوار 7 اپریل 2024 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹی ویو انٹرویو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عدالت بہت جلد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے کو کسی پار لگائے گی، سکیورٹی اداروں کا اپنا کردار ہے انہیں اپنا وہ کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ’اندرونی سکیورٹی خطرات‘ نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں لیکن کئی مرتبہ تھریٹس حکومت اور عدالتی اداروں سے جڑی ہوتی ہیں جس پر ایجنسیوں سے رابطے کرنا پڑتے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے یہی بات کی ہے اور ارباب اختیار تک بھی یہ بات پہنچائی ہے۔