سعودی عرب، باپ نے پھانسی سے چند دن پہلے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا

اتوار 7 اپریل 2024 16:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) سعودی باپ نے پھانسی سے چند دن پہلے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا۔گلف نیوز کے مطابق سعودی شہری عطی المالکی نے 17 اپریل کو طے شدہ پھانسی سے چند روز قبل اپنے بیٹے عبداللہ کے قاتل کو معافی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

عطی المالکی نے مکہ میں 27 رمضان المبارک کی رات کو اللہ کی رضا کے لیے نوجوان مجرم شہر ضیف اللہ الحارثی کو معاف کرنے کرنےکا اعلان کیا ہے۔ المالکی کے اس فیصلے کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور تعریف کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں، پہلے سے سوچے سمجھے قتل کے مرتکب افراد کو عام طور پر موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔