چلاس کے علاقے گونر فارم کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر شہید کی نماز جنازہ دا کر دی گئی

اتوار 7 اپریل 2024 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) چلاس کے علاقے گونر فارم کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے شہید ہونے والے ضلع فیصل آباد کے رہائشی 46 سالہ نائب صوبیدار خالد نصیر شہید کی نماز جنازہ اتوار کو گلگت میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اتوارکوآئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیا گیا جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔